
پاکستان پولیس کی خاتون افسر نے ورلڈ پولیس سمٹ کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا
انعم خان محمد شیر نے دبئی میں ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز 2025 میں ” ایکسلینس ان کرمنل انویسٹی گیشن “ کا عالمی ایوارڈ جیتا، انعم خان کو یہ اعزاز پنجاب کے دو اہم قتل کیسز کو کامیابی سے حل کرنے پر دیا گیا
فیصل علوی
ہفتہ 17 مئی 2025
13:00

(جاری ہے)
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ا یس پی انعم شیر خان نے تفتیشی عمل میں بہترین کردگی پر پہلی پوزیشن لی تھی۔یہ ایوارڈ ان کی کریمینل انویسٹی گیشن کے شعبے میں شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔خاتون پولیس افسر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے عالمی ججز کا اعتماد حاصل کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اس ایوارڈ کیلئے دنیا کے 192 ممالک سے پولیس افسران کی مختلف کیٹیگریز میں غیر معمولی کارکردگی زیر غور آئی۔یہ ایوارڈ دبئی پولیس کی میزبانی میں ایک شاندار تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جس میں دنیا کے 90 سے زائد ممالک سے پولیس سربراہان اور سیکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔انعم خان پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں بطور تحقیقاتی آفیسر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ا ے ایس پی انعم شیر خان کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد اور شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کا باعث بنی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب پولیس کے 2 افسروں کی قابلیت کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیاتھا اور انکے نام عالمی اعزازات کیلئے منتخب کر لئے گئے تھے۔ ورلڈ پولیس سمٹ نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل سرگودھا اے ایس پی انعم شیر خان کو بین الاقوامی ایوارڈز کیٹیگریز میں اول اور ڈی پی او قصور محمد عیسی خان کو سیکنڈ پوزیشن کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کردی
-
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جرمنی
-
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کمی ہوگئی
-
انسان دوستی کے عالمی دن پر امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور
-
جیل میں بند فلسطینی رہنماء کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت
-
امدادی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں یو این تقریب
-
یو این چیف کا یوکرین جنگ کے خاتمے کی امریکی کوششوں کا خیرمقدم
-
جنگوں میں جنسی استحصال بڑھتا جا رہا ہے، سلامتی کونسل میں بازگشت
-
کراچی: پاکستان کی معیشت کا قلب، بدانتظامی کی زد میں
-
خیبرپختونخواہ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں اور مال مویشیوں کے نقصانات کا ازالہ کرے گی
-
پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر انفراریڈ اور الٹرا سانک ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ کا پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر انفراریڈ اور الٹرا سانک ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.