
عالمی تجارت اور لاجسٹکس میں پاکستان سٹریٹجک کردار ادا کر رہا ہے،سفیر فیصل نیاز ترمذی
ہفتہ 17 مئی 2025 14:51

(جاری ہے)
انہوں نے مشرق وسطیٰ سمیت جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے سنگم پر پاکستان کے سٹریٹجک مقام پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پورے خطے میں رابطے اور تعاون کا ایک اہم کوریڈور بننے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو بھی اجاگر کیا اور یو اے ای کی کمپینوں بشمول ڈی پی ورلڈ اور اے ڈی پورٹس کی پاکستان میں فریٹ کوریڈورز اور بندرگاہوں کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر ان کی تعریف کی۔کانفرنس کے دیگر مقررین میں ایچ ایچ انجینئر شیخ سالم بن سلطان القاسمی، محکمہ شہری ہوابازی کے چیئرمین راس الخیمہ چیف تجارتی مذاکرات کار اور یو اے ای کی وزارت اقتصادیات میں بین الاقوامی تجارتی امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری بھی شامل تھے۔خطبہ استقبالیہ میں گریس سن نے مختلف ممالک کے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور نئی کاروباری ہم آہنگی پیدا کرنے اور عالمی لاجسٹکس تعاون کو تیز کرنے کے لیے تقریب کی اہمیت پر زور دیا۔کانفرنس کے موقع پرپاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی اور محترمہ سن نے جی ایل اے فریم ورک کے تحت پاکستان میں علاقائی نیٹ ورکنگ کانفرنس کے انعقاد کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر جنوبی اور وسطی ایشیائی لاجسٹک سٹیک ہولڈرز کی شمولیت پر خصوصی توجہ دی گئی۔ فیصل نیاز ترمذی نے سمارٹ، موثر اور پائیدار لاجسٹک انفراسٹرکچر کی ترقی اور خاص طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تبدیلی کے اقدامات کے ذریعے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے لاجسٹک موڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سٹال کا بھی دورہ کیا اور سلیمان جازب سے ملاقات کے دوران عالمی معیار کے لاجسٹکس سلوشنز فراہم کرنے کے لیے کمپنی کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے عالمی سپلائی چین اقدامات میں پاکستانی کمپنیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی بھی کی۔\932مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.