Live Updates

پی ایس ایل 10 : فخر زمان سپنرز کیخلاف بہترین پرفارمنس دکھانے والے بیٹر بن گئے

35 سالہ بیٹر رواں سیزن میں اب تک سپنرز کیخلاف 72 کی اوسط اور 200 کے سٹرائیک ریٹ سے 144 رنز سکور کرچکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 17 مئی 2025 14:43

پی ایس ایل 10 : فخر زمان سپنرز کیخلاف بہترین پرفارمنس دکھانے والے بیٹر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 مئی 2025ء ) لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان پی ایس ایل 10 میں سپنرز کیخلاف بہترین پرفارمنس دکھانے والے بیٹر بن گئے۔ 
35 سالہ فخر زمان پی ایس ایل 10 میں اب تک سپنرز کیخلاف 72 کی اوسط اور 200 کے سٹرائیک ریٹ سے 144 رنز سکور کرچکے ہیں جو کسی بھی بیٹر کی رواں سیزن میں بہترین پرفارمنس ہے۔ 
 اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان رواں سیزن میں 59.50 کی اوسط اور 154 کے سٹرائیک ریٹ سے 119 رنز سکور کرکے اس فہرست میں دوسرے، پشاور زلمی کے حسین طلعت 38 کی اوسط اور 152 کے سٹرائیک ریٹ سے 114 رنز بنا کر تیسرے جب کہ کراچی کنگز کے جیمز ونس 52.50 کی اوسط اور 136 کے سٹرائیک ریٹ سے 105 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے تین اہم غیر ملکی کھلاڑی سری لنکا کے کوشال پریرا اور بھانوکا راجاپکسا اور بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں تینوں کھلاڑیوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا گیا، جس میں واضح پیغام دیا گیا کہ یہ کھلاڑی اب مکمل طور پر ایکشن کے لیے تیار ہیں۔

"اوورسیز قلندرز" مکمل طور پر لاک اِن ہو چکے ہیں اور پی ایس ایل 2025 کے میدان کو روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 
لاہور قلندرز کے شائقین کو اب اپنے فیورٹ غیر ملکی اسٹارز سے شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔ ٹیم کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کھلاڑیوں کی شمولیت سے قلندرز کی کارکردگی میں نیا جوش اور توانائی آئے گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ 
لاہور قلندرز اپنے اگلے میچ میں کل راولپنڈی میں پشاور زلمی کے مدمقابل آئے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات