
کابینہ ڈویژن کی متعلقہ قوانین و ضوابط میں وفاقی حکومت کی اصطلاح تبدیل کرنے کی ہدایت
تمام وزارتیں اور ڈویژن وفاقی حکومت کی اصطلاح کو مناسب حکام کی نامزدگی سے تبدیل کرنے کے طویل التوا میں پڑے عمل کو جلد مکمل کریں.سیکرٹری کابینہ ڈویژن کا مراسلہ
میاں محمد ندیم
ہفتہ 17 مئی 2025
14:59

(جاری ہے)
بزنس ریکاڈر نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تمام سیکرٹریوں اور اضافی سیکرٹریوں کو لکھے گئے ایک خط میں سیکرٹری کابینہ کامران علی افضال نے وزارتوں کو یاد دہانی کروائی کہ وفاقی کابینہ نے اپنی 8 نومبر 2017 کی نشست میں متعلقہ قوانین اور ضوابط میں ”وفاقی حکومت“ کے الفاظ کی جگہ زیادہ واضح اختیارات کے استعمال کے لیے ترمیم کرنے کی ہدایت دی تھی جو کہ قانون و انصاف ڈویژن سے مشاورت کے ساتھ کی جائے بعد ازاں 26 اپریل 2023 کو کابینہ نے اس ہدایت کے نفاذ کے لیے تفصیلی رہنما اصول منظور کیے یہ رہنما اصول قانون و انصاف ڈویژن کی طرف سے تمام متعلقہ محکموں میں تقسیم کیے گئے.
مزید برآں 12 اکتوبر 2023 کو سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس میں قانون و انصاف ڈویژن نے ایسی ترامیم شروع کرنے اور درج کرنے کے لیے معیاری فارمٹ بھی پیش کیا وزارتِ قانون و انصاف نے رپورٹ دی ہے کہ کئی وزارتیں اور ڈویژن ابھی تک مطلوبہ ترامیم مکمل نہیں کر پائے ہیں جس کے نتیجے میں معمولی اور غیر اسٹریٹجک معاملات وفاقی کابینہ کے سامنے پیش ہوتے رہتے ہیں جس سے اہم قومی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے. سیکرٹری کابینہ نے اب تمام وزارتوں سے تاکید کی کہ وہ اپنے انتظامی کنٹرول میں موجود قوانین اور قواعد کا مکمل جائزہ لیں اور جہاں ضروری ہو ترمیمی عمل کو مکمل کریں جو 8 نومبر 2022 اور 26 اپریل 2023 کے کابینہ کے فیصلوں کے مطابق ہو وزارتیں اپنی پیش رفت کی رپورٹ کابینہ ڈویژن کو بھی فراہم کریں. یاد رہے کہ نومبر 2023 میں سیکرٹری کابینہ کی صدارت میں سیکرٹریز کمیٹی نے وزارت قانون و انصاف کو ہدایت دی کہ وہ واضح رہنما اصول اور ایک معیاری پروفارما جاری کرے تاکہ ضروری معلومات جمع کی جا سکیں اس کا مقصد یہ تھا کہ ہر موقع پر ”وفاقی حکومت“کے متبادل کے لیے سب سے مناسب اتھارٹی چاہے وہ وفاقی کابینہ ہو، وزیراعظم، متعلقہ وفاقی وزیر، سیکرٹری یا اضافی سیکرٹری کا تعین کیا جا سکے. وزیر قانون نے واضح کیا کہ یہ اقدام سپریم کورٹ کے فیصلے مصطفیٰ ایمپیکس کیس سے متاثر ہے جس میں قانونی اور قواعد و ضوابط کی زبان میں وضاحت اور تفصیل کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا وفاقی کابینہ نے بعد ازاں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ قوانین، قواعد، ضوابط اور بائی لاز میں ضروری ترامیم کا آغاز کریں انہوں نے وضاحت کی کہ اس کا بنیادی مقصد وفاقی کابینہ پر معمولی اور غیر اہم امور کا بوجھ کم کرنا ہے جو کہ نیچے انتظامی سطح پر نمٹائے جا سکتے ہیں اگرچہ وزارتوں اور ڈویژنوں کو اصل میں ایک ماہ کے اندر یہ عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی مگر اس میں پیشرفت بہت سست رہی ہے تقریباً 900 قانونی دستاویزات میں سے لگ بھگ 300 کی ترمیمات مکمل ہو چکی ہیں یا اس وقت عمل میں ہیں وفاقی کابینہ نے اس معاملے کو 18 اکتوبر 2022 کو اپنی اجلاس میں سیکرٹریز کمیٹی کو بھیجا تھا تاکہ تبدیلیوں کے نفاذ میں زیادہ یکساں، منظم اور تیز رفتار طریقہ کار کو یقینی بنایا جا سکے. ذرائع کے مطابق یہ مسئلہ سب سے پہلے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے دور میں اٹھایا گیا تھا اس کے بعد آنے والی منتخب اور عبوری حکومتوں نے بھی اس معاملے پر گفتگو کی اور ہدایات جاری کیں لیکن یہ مسئلہ آج تک حل نہیں ہو سکا.
مزید اہم خبریں
-
آج ان لوگوں سے سوال کریں کہ فوج نے دفاع کا اپنا کام کیا ہے یا نہیں؟
-
ن لیگ نے ایٹمی دھماکے کئے اور اب جنگ جیت کر ثابت کردیا کہ ہم پاکستان کا بہتر دفاع کرنا جانتے ہیں
-
پنجاب میں صرف 3 ماہ میں اپنا کماؤ اپنا کھاؤ کے تحت 61 ارب روپے قرض دینے کی تاریخ رقم کر دی گئی
-
وزیر داخلہ سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات؛ غیر قانونی امیگریشن سمیت کئی شعبوں میں اشتراک پر گفتگو
-
شاہ محمود قریشی دِل میں تکلیف کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل
-
علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کیلیے اجازت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
علیمہ خان کا کنول شوذب سے بات کرنے سے انکار
-
2022 میں بطور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا بین لاقوامی سطح پر پاکستان کا دفاع کیا، ہمایوں خان
-
فریقین سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں، برطانوی وزیرخارجہ
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات،باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاکستانی افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا،وزیردفاع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.