Live Updates

ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کرنا چاہتے لیکن جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں بھی دی جائے گی .صدر ٹرمپ

انڈیا نے بہت زیادہ ٹیرف عائد کر کے تجارت کو تقریباً ناممکن بنا دیا ہے‘ پاکستانی حیرت انگیز مصنوعات بناتے ہیں مگرہم ان کے ساتھ زیادہ تجارت نہیں کرتے.امریکی صدر کا امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 مئی 2025 15:03

ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کرنا چاہتے لیکن جوہری ہتھیار حاصل ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے‘پاکستان اور انڈیا جوہری جنگ کے بہت قریب پہنچ چکے تھے لیکن اب سب خوش ہیں. امریکی نشریاتی ادارے”فوکس نیوز“ سے انٹرویو میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہتے لیکن انہوں نے یہ بات دہرائی کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے تہران کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو وہ ایران کے لیے نہایت مفید ہو گا.

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کی دو جوہری طاقتوں کے درمیان جاری کشیدگی اور اپنی ثالثی میں ہونے والے سیزفائر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈیا جوہری جنگ کے بہت قریب پہنچ چکے تھے لیکن اب سب خوش ہیں انٹرویو کے دوران پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیز فائر سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی صدر نے اسے اپنی سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں بڑی جوہری طاقتیں ہیں اور دونوں ناراض تھے اور اگلا مرحلہ آپ دیکھیں کہ کہاں جا رہا تھا تنازع مزید گہرا ہوتا جا رہا تھا جوہری یا نیوکلیئر جنگ کے لیے ”این ورڈ“ کا استعمال کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگلا مرحلہ جوہری جنگ کا تھا یہ ایک بہت برا لفظ ہے اور یہ سب سے بری چیز ہے جو وقوع پذیر ہو سکتی ہے میرا خیال ہے کہ وہ بہت قریب تھے، نفرت بہت زیادہ تھی اور پھر میں نے کہا کہ ہم تجارت پر بات کر سکتے ہیں ہم بہت زیادہ تجارت کریں گے.

ایران کی امریکی سے تجارت کی خواہش کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں تجارت کو حساب برابر کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہوں، امن قائم کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہوں. امریکی صدر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ شاندار گفتگو ہوئی ہم انہیں بھلا نہیں سکتے اور انڈیا کے ساتھ بھی میری بات بہت واضح تھی پاکستان سے بھی میں نے تجارت پر بات کی وہ سب تجارت کرنا چاہتے ہیں وہ ذہین لوگ ہیں وہ حیرت انگیز مصنوعات بناتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ زیادہ تجارت نہیں کرتے آپ یقین نہیں کریں گے میرے بہت سے لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں.

صدرٹرمپ نے کہا کہ انڈیا نے بہت زیادہ ٹیرف عائد کر رہے ہیں انہوں نے بزنس کو تقریباً ناممکن بنا دیا ہے لیکن آپ کو پتہ ہے کہ وہ امریکہ کے لیے ٹیرف میں 100 فیصد کمی کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی جلدی ہے ہم سے ہر کوئی ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن میں ہر کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کروں گا میں حد قائم کروں گا کیونکہ آپ بہت زیادہ لوگوں سے نہیں مل سکتے.

قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران کو امریکی تجویز موصول ہو چکی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ انہیں جلد فیصلہ کرنا ہو گا ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں یہ تمام پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واشنگٹن واپس پہنچ چکے ہیں اس دورے کے دوران انہوں نے سعودی عرب، قطر اور امارات کا دورہ کیا جہاں کئی اہم امور پر بات چیت ہوئی جن میں شام کا بحران، اقتصادی اور دفاعی معاملات، ایران کا جوہری مسئلہ اور یوکرین کی جنگ شامل ہے.
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات