Live Updates

ملتان،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122کی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کےلئے دریا کنارے مشترکہ مشقیں

ہفتہ 17 مئی 2025 15:34

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ و ریسکیو1122 نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کےلئے ہیڈ محمد والا دریا کنارے مشقوں کا انعقاد کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے مشقوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر سمیت ضلعی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ عملی مشقوں کے دوران انسانی جانوں کے تحفظ کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مشقوں میں تیراکی ،ریسکیو آپریشن اور لوگوں کو کیمپس میں منتقل کرنے کی مشق کی گئی۔فرضی مشقوں کے دوران ضلعی محکموں کی جانب سے قائم کیمپس میں مشنری وامدادی سامان کی بھی نمائش کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث دریائی صورتحال پر کڑی نظر ہے۔ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کےلئے مشقوں کا مقصد اداروں کی کارکردگی جانچنا ہے۔ریسکیو ،سول ڈیفنس،انہار اور پولیس سمیت تمام ادارے مشترکہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات