Live Updates

بھارت بڑے جہاز لیکر آیا ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح انہیں کاٹ دیا، خواجہ آصف

پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی،ہماری افواج نے جذبے کے ساتھ دشمن کو شکست دی،قومی وحدت میں جو دراڑیں نظر آتی تھی وہ اتحاد میں بدل چکی ہیں، وزیر دفاع کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 17 مئی 2025 17:20

بھارت بڑے جہاز لیکر آیا ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح انہیں کاٹ دیا، ..
سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مئی 2025)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 10 مئی کی رات ہماری تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا، بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاکستانی افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، قومی وحدت میں جو دراڑیں نظر آتی تھی وہ اتحاد میں بدل چکی ہیں،سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ 10 مئی کی رات ہماری تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا تینوں افواج کے سربراہوں اورپاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ہماری افواج نے جذبے کے ساتھ دشمن کو شکست دی۔ پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت کی۔نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ملک کے دفاع کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب سے ہم نے آزادی حاصل کی بھارت ہمارے خلاف ہے۔ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کیلئے جدوجہد کی۔

حساب کتاب کا بندہ نہیں لیکن اتنا مجھے معلوم ہے کہ اگر دوبارہ کوشش کی گئی تو اس سے کرارا جواب ان کو ملے گا۔ پہلے جو کسر رہ گئی تھی ویسے کسر تو نہیں رہی۔ ایک وقت تھا جب ہمارے نشانے پر ان کے 10 جہاز تھے وہ ادھار باقی ہے۔خواجہ آصف کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ اظہار یکجہتی کیلئے میری رہائش گاہ پر پہنچیں۔

میرے لئے یہ جذباتی لمحات ہیں بچوں کا اپنے وطن سے محبت کا انداز منفرد ہے۔ نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے۔ پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں۔ہم نے بھارت کو مشرقی سرحدوں پر شکست دی ہے۔ اللہ کے کرم سے جو مشرقی سرحد پر فتح ہوئی اس سے بڑھ کر مغربی محاذ پر کامیاب ہوں گے۔برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کیلئے جدوجہد کی۔

نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے۔ پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 78 سالہ تاریخ میں پاک فوج کی جرات کی مثال نہیں ملتی۔ آئندہ مستقبل میں بچے فخر محسوس کریں گے۔ بھارت کے خلاف کامیابی 78 سالہ تاریخ میں سنہری باب ہے۔ بھارت بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری فوج نے پتنگوں کی طرح کاٹ دیا۔ بھارت ہمارے خلاف ہے اس وقت نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، بھارت پاکستان پر حملے کیلئے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہمارے شاہینوں نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات