Live Updates

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ‘ایران کو شکست، پاکستان نے سیمی فائنل میں بھی جگہ بنالی

دفاعی چیمپئن نے میزبان ایران کو بآسانی 0-14 کے اسکور سے شکست دی‘وسیم اکرم، سعید اختر اور محمد حارث کی نمایاں پرفارمنسز

اتوار 18 مئی 2025 11:45

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان ایران کو شکست دے دی۔ پاکستان کی ایونٹ میں یہ دوسری فتح ہے، قومی ٹیم سیمی فائنل میں گروپ اے کی نمبر ٹو ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ ایران میں کھیلی جانے والے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی شاندار کاکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپئن نے میزبان ایران کو بآسانی 0-14 کے اسکور سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم، سعید اختر اور محمد حارث نے نمایاں پرفارمنسز دیں۔ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، گزشتہ روز پاکستان نے بنگلادیش کو 6-10 سے ہرایا تھا۔قومی ٹیم نے دونوں میچز جیت کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سیمی فائنل میں بھی جگہ بنالی جہاں اب اسکا مقابلہ گروپ اے کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم سے ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات