لسبیلہ پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

اتوار 18 مئی 2025 18:35

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء) ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی ہدایت پر اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاری خصوصی مہم کے تحت تھانہ بیلہ پولیس نے بڑی کامیابی۔ایس ایچ او بیلہ وحید علی مگسی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 08/2025، جرم 379/34 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب اشتہاری ملزم علی حسن ولد محمد یوسف، قوم بنگلزئی، سکنہ نواب شاہ سندھ (حال مقیم بیلہ) کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہو کر روپوش ہو گیا تھا اور طویل عرصے سے قانون کی آنکھوں میں دھول جھونک کر آزاد گھوم رہا تھا۔ تاہم بیلہ پولیس کی انتھک کوششوں اور مربوط اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں اسے گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ ضلع بھر میں اشتہاری ملزمان کے خلاف مہم مزید تیز کی جائے گی تاکہ عوام کو تحفظ کا بہتر احساس دیا جا سکے۔