u وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ سے وفاقی وزراء کی ملاقات

u آئندہ بجٹ ، مہنگائی میں کمی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

اتوار 18 مئی 2025 19:20

Sکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ سے وفاقی وزراء کی ملاقات ہوئی جس میں آئندہ بجٹ ، مہنگائی میں کمی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی ورزائ میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر برائیانرجی اویس لغاری، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنائ اللہ شامل گے۔

ملاقات میں بھارتی جارحیت کے خلاف فتح پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایم این اے سید نوید قمر بھی شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزرائ کا خیر مقدم کیا اورکہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ نیا بجٹ مشاورت سے بنے۔ملاقات میں نئے بجٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی گئی۔ملاقات میں مہنگائی کو مزید کم کرنے،معاشی اور زرعی ترقی اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگوہوئی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایاکہ ملک معاشی ترقی کی طرف گامزن ہے۔وزیراعلیٰ نے سندھ میں مالی نظم و ضبط پر وفاقی وزرائ سے گفتگو کی۔