Live Updates

لاڑکانہ چیمبرکی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی کا انعقاد

اتوار 18 مئی 2025 19:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) لاڑکانہ میں یوم تشکر کے حوالے سے لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے صدر خیر محمد شیخ کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی نکالی گئی ۔ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پاکستانی چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھاکر "پاکستان زندہ باد"، "پاک فوج زندہ باد"، اور "مودی سرکار مردہ باد" کے نعرے بھی لگائے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر خیر محمد شیخ، سینئر نائب صدر ہریش لال، نائب صدر جمال مصطفیٰ، حاجی محمد علی شیخ، محمد اسلم شیخ، حافظ محمد سلیمان، احمد علی، نول رائے، مسعود احمد شیخ، عبداللطیف شیخ، عطا حسین کچھی، مہیش کمار، رسول بخش، علی رضا کھوکھر، نعیم علی مہر، حفیظ دلبر شیخ، شاہ زیب سرہیو، نثار اللہ شیخ، ظہیر احمد ناریجو اور دیگر تاجروں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں جنہوں نے انڈین آرمی کو شکست دی اور مودی کو منہ توڑ جواب دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم تاجر برادری حب الوطنی کے اظہار کے طور پر یوم تشکر منا رہے ہیں اور پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ہماری بہادر افواج نے اپنی شجاعت سے پاکستان کا دفاع کیا اور ملک کو عظیم کامیابی دلائی، جس پر ہمیں فخر ہے، پاک فوج نے دنیا اور مودی کو دکھا دیا کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات