سیوپاکستان فائونڈیشن کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ہیوی بائیک ریلی

افواج پاکستان نے ہندوستان کو دندان شکن جواب دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کیا،سیکرٹری جنرل سیو پاکستان فائونڈیشن کامران چوہان

اتوار 18 مئی 2025 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ہیوی بائیک ریلی نکالی گئی ۔ریلی سیو پاکستان فائونڈیشن اور فرسٹ ایمرپشن اسکوارڈ کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ریلی میں سینکڑوں چمچماتی ہیوی بائیک شامل تھی۔ریلی کا آغاز فیریئر ہال سے ہوا جو دو تلوار،تین تلوار اور زمزمہ سے ہوتی ہوئی سی ویو نشان حیدر پارک پراختتام پذیر ہوئی۔

شرکا کی جانب سے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔اس موقع سیکرٹری سیوپاکستان فائونڈیشن کامران چوہان نے کہاکہ افواج پاکستان کی جانب سے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کی درخشاں مثال ہے۔ قوم کو اپنی بہادر افواج پر ناز ہے جنہوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کروقارِ وطن بلند کیا۔

(جاری ہے)

جس جرات، جواں مردی، حکمت اورجذبے سے افواج پاکستان نے ہندوستان کو جو تاریخی جواب دیا وہ پوری قوم کیلئے باعثِ فخرہے۔ پاکستان نیہمیشہ امن کی خواہش کی، لیکن اپنی سلامتی پر کسی صورت بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ہماری پاک افواج نے مودی کودندان شکن جواب دیکر نئی تاریخ رقم کی ہیپاک فوج کی جرات مندانہ کارروائی دنیا کے لئے پیغام ہے کہ ہم امن پسند ضرور ہیں لیکن کمزور نہیں۔

اپنی افواج کی بے مثل اور تاریخی کامیابی پرانہیں شاندار اور منفرد خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے سیوپاکستان فاونڈیشن اورفرسٹ ایمپریشن اسکوارڈ کی جانب سے آج ریلی نکالی گئی۔ ریلی نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر پیغام پاکستان کے آرگنائزر سندھ پروفیر معراج صدیقی، فرسٹ ایمریشن اسکوارڈ کے نعمان قریشی، نوازش علی، حماد سعود سمیت سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔