Live Updates

پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

ؑ گلیڈی ایٹرزنی186رنزکا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا، پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن کنفرم کر لی -حسن نواز نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خواجہ نافع 51 رنز کیساتھ نمایاں رہے

اتوار 18 مئی 2025 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2025ء)پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔ گلیڈی ایٹرزنی186رنزکا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کی جانب سے ملنے والا 186 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خواجہ نافع 51 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے 3 جبکہ محمد حسنین، عبید شاہ اور پیٹر ہٹزوگلونے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا ا?غاز کپتان محمد رضوان اور یاسر خان نے کیا تاہم محمد رضوان 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، اوپنر یاسر خان 45 اور طیب طاہر 36 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق نے 3 ، فہیم اشرف، خرم شہزاد، ابرار احمد اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن کنفرم کر لی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات