
محکمہ آبپاشی کی جانب سے حیدرآباد میں یوم تشکر منایا گیا،مسلح افواج کو مادروطن کے دفاع پرخراج تحسین پیش
حیدرآباد میں یوم تشکر کی تقریب میں وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کا افواج پاکستان کو سلام، بھارت کی آبی دہشت گردی اور جنگی جنون پر کڑی تنقید
اتوار 18 مئی 2025 22:05
(جاری ہے)
انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے بعد ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی کوششوں کا ذکر کیا.وزیر آبپاشی نے بھارت کے حالیہ رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں دہشت گردی کے واقع کے چند گھنٹوں کے اندر ہی بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کر دیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 23 اپریل کو بھارت نے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانی روک دیا اور فضائی حدود بھی بند کر دیں ۔ پاکستان نے تو پہلگام واقع کی کسی بھی تیسری قوت سے تحقیقات کرانے کی پیشکش بھی کی تھی۔جام خان شورو نے مزید کہا کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کر کے جیل میں بند کیا اورحملے کے باوجود بھی گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو چائے پلا کر واپس بھیجا. پاکستان نے پہلگام دہشت گردی واقعے کی مذمت کی، لیکن اس کے برعکس بھارت نے 7 مئی کو پاکستان کے شہریوں پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے تو حد ہی کر دی تھی، چند گھنٹوں کے اندر پاکستان پر جھوٹے حملے کا الزام لگایا اور فوری طور پر پاکستان کا پانی بند کر کے آبی دہشت گردی کا ارتکاب کیا۔ تاہم، ہماری پاک افواج، بحریہ اور ایئر فورس نے قوم کی مدد سے بھارت کو بھرپور جواب دیا، جس کے تین گھنٹے بعد بھارت نے سیز فائر کا اعلان کر دیا۔وزیر آبپاشی نے بھارتی میڈیا اور سول سوسائٹی پر حیرت کا اظہار کیا کہ وہ بے گناہ شہریوں پر حملے پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ بھی مار گرایا۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اپنے ملک کا دفاع کیسے کرنا ہے۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی.
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.