Live Updates

کمرشل بلوں پر ایک ہزار روپے ماہانہ ظالمانہ فیکس ٹیکس فل الفور واپس لیا جائے،انجمن تاجران سرگودھا

پیر 19 مئی 2025 13:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)انجمن تاجران شاہین شاپنگ سنٹر سرگودھا کے فنانس سیکرٹری شیخ نعیم طاہر نے کمرشل صارف کو 18 یونٹ کا بل 2439 روپے موصول ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کمرشل بلوں پر ایک ہزار روپے ماہانہ ظالمانہ فیکس ٹیکس فل الفور واپس لیا جائے تا کہ صارفین پر بھاری واجبات کا کچھ بو جھ کم ہو سکے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق انجمن تاجران شاہین شاپنگ سنٹر کچہری بازار سرگودھا کے فنانس سیکرٹری شیخ نعیم طاہر نے سرگودھا میں بلاک 4 کے تاجر کو 18 یونٹ کے استعمال کا 2439 روپے بل بجلی آنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے بجلی کے کمرشل بلوں پر عائد 1000 روپے ماہانہ ظالمانہ فیکس ٹیکس کوفل الفور واپس لینے کا مطالبہ کر دیا تاکہ صارفین پر بھاری واجبات کا کچھ بوجھ کم ہو سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ 18 یونٹ کے رواں ماہ جاری بل پر بجلی کے نرخ 36.88 روپے درج اور ایک ہزار فیکس ٹیکس کے ساتھ واجب الادا بل2439 روپے صارفین پر ظلم وزیادتی کے مترادف ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات