Live Updates

شرجیل میمن کا سندھ بھر میںای وی چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان

سندھ میں ہر 50 کلومیٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا،شرجیل انعام میمن

پیر 19 مئی 2025 17:31

شرجیل میمن کا سندھ بھر میںای وی چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ بھر میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر 50 کلو میٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائیگا، پاک چین صنعتی تعاون اور تکنیکی تبادلے سے دونوں ممالک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

گوادر پرو کے مطابق شرجیل میمن نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں نے کراچی میں اسمبلی پلانٹ لگانے پر اتفاق کیا ہے جس سے مختلف کاروباری گروپوں اور افراد کو فائدہ ہوگا ،سپر منی ٹرک ایک قسم کی انقلابی گاڑی ہے جسے چین کی چیری ہولڈنگ اور پیڈی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سپر منی ٹرک کی اہم خصوصیات میں سے ایک اس کی مطابقت پذیری ہے ،اسے آسانی سے سپر منی کار میں تبدیل کیا جاسکتا ہے جس سے یہ ایک ورسٹائل ٹرانسپورٹ سلوشن بن جاتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق کے مطابق میمن نے کہا کہ سپر منی ٹرک ایک پائیدار، سستی اور قابل رسائی نقل و حمل کا حل ہے جو شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں لاجسٹک چیلنجز کو حل کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ جدید انجینئرنگ، ذہین ڈیزائن اور ماحولیاتی مطابقت کو یکجا کرتا ہے اور پاکستان کی ہلکی کمرشل گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے اسمبلی پلانٹ سے صنعتی ترقی، مقامی پارٹس مینوفیکچرنگ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ کراچی کو علاقائی آٹوموٹو مینوفیکچرنگ مرکز میں تبدیل کرنے کی طرف ایک عملی قدم ہے۔ شرجیل میمن نے منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے مکمل ریگولیٹری سپورٹ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور افرادی قوت کی تربیت کی یقین دہانی کرائی۔

ادھرسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیرِ توانائی ناصر شاہ نے چینی آٹو موبائل کمپنی کے گروپ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ سندھ کے وزرا کے دورے کے دوران چینی کمپنی کی جانب سے سندھ میں ای وی گاڑیوں کے لیے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات