Live Updates

’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا‘ پرتگال میں بھارتی سفارتخانے کے باہر بینرز آویزاں

احجاجی مظاہروں جیسے اس طرح کے اقدامات سے بھارت مرعوب نہیں ہوگا؛ سفارت خانے کا بیان

Sajid Ali ساجد علی پیر 19 مئی 2025 17:18

’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا‘ پرتگال میں بھارتی سفارتخانے کے باہر ..
لزبن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء ) پرتگال میں بھارتی سفارتخانے کے باہر پاکستانیوں کی جانب سے احتجاج کے جواب میں سفارتخانے نے عمارت کے باہر "آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا" کے بینرز لہرا دیئے۔ اس حوالے سے بھارت کے سفارتخانے کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انڈین چانسری کی عمارت کے قریب پاکستانی شہریوں کی طرف سے منعقد کیے جانے والے احتجاج کا آپریشن سندور کے ساتھ سختی سے جواب دیا گیا، احجاجی مظاہروں جیسے اس طرح کے اقدامات سے بھارت مرعوب نہیں ہوگا، سفارت خانے کی عمارت اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تعاون کے لیے پرتگال کی حکومت اور اس کی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

India
 
دوسری طرف بھارت میں آپریشن سندور پر تبصرہ کرنے پر مسلمان پروفیسر علی خان محمودآباد کو گرفتار کرلیا گیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازعے کے دوران کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کی پریس بریفنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے پروفیسر علی خان محمود آباد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کو دہلی سے ملحقہ ریاست ہریانہ کی سونی پت پولیس نے گرفتار کیا، یہ گرفتاری مقامی باشندے یوگیش کی شکایت کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہریانہ پولیس نے پروفیسر علی خان کے خلاف دو برادریوں کے درمیان منافرت پیدا کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، پروفیسر علی خان کی اہلیہ نے بتایا کہ پولیس اتوار کی صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے ان کے گھر پہنچی اور پروفیسر علی خان کو اپنے ساتھ لے گئی، اس سے قبل اس معاملے میں ہریانہ ریاست میں خواتین کی کمیشن نے بھی پروفیسر علی خان کو سمن جاری کرکے ان سے جواب طلب کیا تھا جس کے خلاف بہت سے لوگوں نے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔

بتایا جارہا ہے کہ آپریشن سندور کے بعد خارجہ سیکریٹری وکرم مصری کے ساتھ کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے پریس بریفنگ دی، جس کے بعد پروفیسر علی خان محمود آباد نے اس پر تبصرہ کیا، جس میں انہوں نے کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کو پریس بریفنگ کیلئے بھیجنے سے متعلق بات کی، پروفیسر علی خان نے پاک بھارت پاکستان تنازعہ اور جنگ کا مطالبہ کرنے والوں کے جذبات کے بارے میں لکھتے ہوئے جنگ کے نقصانات بھی بتائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات