Live Updates

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں معمولی کمی، چین بدستور سرفہرست

جولائی 2024 سے اپریل 2025 تک ملک میں مجموعی طور پر 1.78 بلین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی

پیر 19 مئی 2025 14:32

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں معمولی کمی، چین بدستور سرفہرست
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (FDI) میں تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 سے اپریل 2025 کے دوران ملک میں مجموعی طور پر ایک ارب اٹھہتر کروڑ (1.78بلین)ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

اپریل 2025 میں ایف ڈی آئی کی مد میں چودہ کروڑ دس لاکھ (14.1کروڑ)ڈالر موصول ہوئے، جو گزشتہ سال اپریل کی نسبت چونسٹھ فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ تاہم ماہانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو مارچ 2025 کے مقابلے میں اپریل میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 447 فیصد اضافہ ہوا، جو غیرمعمولی اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ 26-2025 پر اہم اہداف طے پا گئے۔

سرمایہ کاری کے ذرائع کے لحاظ سے چین بدستور سرفہرست ملک رہا، جہاں سے رواں مالی سال کے دوران اب تک اکہتر کروڑ دس لاکھ (71.1کروڑ)ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں کی گئی۔سرمایہ کاری کے شعبوں میں فنانشل سروسز اور پاور سیکٹر نمایاں رہے۔ فنانشل سروسز میں ساٹھ کروڑ دس لاکھ (60.1کروڑ)ڈالر جبکہ پاور سیکٹر میں چون کروڑ ستر لاکھ (54.7 کروڑ)ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات