چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کی میزبانی میں جھالاوان سے تعلق رکھنے والے تین قبائلی سرداروں کے دستار بندی کی شاندار و تاریخی تقریب کا انعقاد

پیر 19 مئی 2025 22:28

چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کی میزبانی میں جھالاوان سے تعلق ..
کراچی / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء) افغان سینٹر ہال کراچی میں نواب ثنا اللہ خان زہری کی میزبانی میں تاریخی قبائلی تقریب کا انعقاد۔چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری و دیگر قبائلی عمائدین نے سردار منیر احمد ڈائیہ زہری سردار احسان اللہ سناڑی زہری سردار صلاح الدین نتھوانی زہری کی بطور سردار دستار بندی کی تینوں سردار اپنے اپنے والد کے جانشین اور اپنیاپنے قبیلے کے سردار منتخب ہو گئے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری سمیت دیگر قبائلی سربراہان و معتبرین کی کثیر تعداد نے دستار بندی کے رسم میں حصہ لیا۔

تقریب میں جھالاوان سے قبائلی عمائدین کے علاوہ کراچی اور اندرونی سندھ سے بھی کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ہال لوگوں سے کھچا کچھ بھراہوا تھا اور تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں تھی۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری نبہارہے تھے تقریب دستاربندی کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مفتی ہدایت اللہ زہری نے حاصل کی تلاوت کلام پاک کے بعد چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی تحصیل کرخ کے سینیئر رکن ممتاز قبائلی وسیاسی شخصیت مرحوم وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کی ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کروایا گیاجس کے بعد جھالاوان کے قبائلی بلوچی اقدار اور روایات کے عین مطابق رسم دستار بندی شروع کر دی گئی دستاری بندی رسم میں سب سے پہلے نواب ثنا اللہ خان زہری نے دستار کے بند باندھے۔

اس کے بعد نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری و دیگر قبائلی معتبرین اور مختلف طائف سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے دستار بندی میں حصہ لیا اور نئے سرداروں کی دستار بندی کرتے رہے۔ کراچی میں منعقدہ اس پروقار تقریب میں چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری سردار زادہ میر ظفر اللہ خان ساسولی سردارزادہ میر خورشید احمد جتک وڈیرہ ارباب علی زہری وڈیرہ فیض محمد خدرانی میر عبدالحمید نتھوانی ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری میر عبدالنبی زہری میر ذاکر علی باجوئی نائب محمد عالم زہری نوابزادہ میر احمد نواز زہری میر عبدالوہاب زہری ملک محمد عمر زہری میر زاہد احمد زہری حاجی عبید اللہ قمبرانی نصر اللہ شاہوانی حاجی خان نتھوانی چیف افیسر گڈانی جلیل احمد زہری ٹکری محمد ایوب سناڑی زہری حاجی نصر اللہ زہری وڈیرہ محمد ابراہیم سلمانجو زہری وڈیرہ یار محمد حسرانی زہری ٹکری ظفر اللہ سناڑی زہری میر مزنگ سناڑی زہری ماسٹر محمد رمضان سناڑی زہری چیئرمین عبدالحمید شیخ مینگل میر محمد رمضان شیخ مینگل عبدالحمید زہری میر ثنا اللہ سناڑی زہری قاضی محمد اسلم سناڑی زہری میر سراج احمد سناڑی محمد وارث سناڑی حاجی ہاشم سناڑی حاجی خدا دوست سناڑی زہری مولوی خان محمد سناڑی میر منظور احمد سناڑی زہری میر گلاب سناڑی زہری میر مولا بخش سناڑی زہری حاجی خدا وخشت زہری قاضی محمد اسلم سناڑی وڈیرہ زمان خان ڈائیہ زہری وڈیرا محمد شریف ڈائیہ زہری وڈیرہ ریاض احمد ڈائیہ زہری وڈیرہ محمد حیات ڈائیہ زہری وڈیرہ عبدالحفیظ ڈائیہ زہری وڈیرہ حضور بخش ڈائیہ زہری عبدالغنی ڈائیہ زہری زہری مولانا غلام فاروق حاجی کمال خان ڈائیہ زہری رحیم ڈائیہ زہری حاجی رسول بخش عبداللہ ڈائیہ زہری حاجی عبدالکریم ڈائیہ مولا داد ڈائیہ ڈاکٹر عبدالرزاق محمد حنیف ڈائیہ ایڈوکیٹ علاالدین زہری وڈیرہ عبدالخالق نتھوانی حاجی اللہ بخش نتھوانی میر سمیع اللہ نتھوانی میر الطاف گل نتھوانی میر عبدالرحمن نتھوانی رئیس غلام مصطفی کرد میر اسد اللہ نتھوانی حاجی غلام رسول نتھوانی کریم محمد عمر نتھوانی محمد رضا نتھوانی محمد یحیی نتھوانی حاجی محمد کریم نتھوانی سعید احمد نتھوانی احمد جان نتھوانی حاجی عبدالحکیم نتھوانی قادر بخش نتھوانی رئی سلال احمد گزگی رئیس نیئر گزگی سمیت بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین شریک تھے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے دستار بندی کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جھالاوان سمیت پورے بلوچستان کے قبائل کی ایک منفرد اور روایت سے بھری تاریخ ہے جو ہمیشہ رسم و رواج روایات و اقدار کے محافظ رہے ہیں اوران کی طرزِ زندگی سے سب سے منفرد و اعلی ہے۔

تمام قبائل گلدستے کی مانند ہیں اور خلق جھالاوان تمام قبائل کا گھر ہے یہاں معاملات کو سلجھانے مسائل کو حل کرنے اور عوام کو سکون و خوشی فراہمی کا مرکز سمجھا جائے۔ آج خوشی کا مقام ہے اور یہ عہد ساز دن ہے کہ ہم قبائلی رسم و رواج کے تحت دنیا سے کوچ کرنے والے تین سرداروں کے فرزندوں کی بطور جانشین دستار بندی کی رسم ادا کررہے ہیں۔سب سے زیادہ مسرت کا مقام ہے آج میرے میںزبانی اور لوگوں کے جم غفیر میں ان کی دستار بندی ہورہی ہے جس میں قبائلی سربراہان عمائدین عوام الناس کی شریک ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرے والد اور مذکور اور سردار صاحبان کے ابا اجداد ہمیشہ ایک ساتھ تھے بلوچ قبائل کے ننگ و ناموس اور تحفظ اور مفادات کے لئے ایک ساتھ اپنا مشن آگے بڑھاتے رہے اس کے بعد موجودہ سردار صاحبان کے والدین کا میرے ساتھ بھی ایک طویل رفاقت رہی ہے ایک دوسرے کے مشاورت کے ساتھ آگے بڑھتے رہے اب مجھے نومنتخب سردار صاحبان سے بھی یہی امید ہے کہ وہ بھی اسی طرح خوش اسلوبی کے ساتھ قبائلی معاملات کو سلجھانے کے لئے اپنا کردار آگے بڑھائیں اور وہ و ان کے تمام بھائی میرے بازو بنیں گے۔

میری کوشش رہے گی اور تعاون رہے گا جوبھی قبائلی مسئلہ ہوگا اسی طرح جھالاوان کے مسائل کے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ نواب ثنا اللہ خان زہری نے نو منتخب سردار صاحبان کو نصیحت کی بطور سردار دستار بندی پر مبارکبادی اور نیک تمناں کا اظہار کیاتینوں نو منتخب سردار سردار احسان اللہ سناڑی زہری سردار منیر احمد ڈائیہ زہری سردار صلاح الدین نتھوانی زہری نے تقریب کے اختتام پر شرکائے دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری اور دستار بندی میں شریک تمام قبائلی عمائدین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ نواب زہری صاحب اور تمام قبائلی عمائدین نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور ہمیں جو پذیرائی دی ہمارے حوصلوں میں اضافہ کیا اس دستار بندی کے بعد ہم پر جو ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں ہم انہیں نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے تمام قبائلی رسم اور روایات کا امین بن کر اس قبائلی کاز کو اگے لے جانے کی کوشش کریں گے ہمیں جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے ہم اتحاد اتفاق مشاورت یکجہتی کے ساتھ قبائلی معاملات کو اگے بڑھائیں گے تقریب سے نوابزادہ ممیر نعمت اللہ خان زہری ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری عبداللہ ازاد نے بھی خطاب کیاتقریب کے اختتام پر سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کی طرف سے نو منتخب سردار صاحبان اور تقریب میں شریک قبائلی و سیاسی عمائدین کی اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔