Live Updates

حکومت پنجاب نے بھارتی حملے کے شہداء کے لواحقین، زخمیوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے

شہید شہریوں کے اہل خانہ کو ایک کروڑ ،شدید زخمیوں کو 20لاکھ ،معمولی زخمی افراد کو 10لاکھ روپے امداد ملے گی

منگل 20 مئی 2025 15:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) حکومت پنجاب نے بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لئے امدادی فنڈز جاری کر دیئے۔وزیراعظم پاکستان نے امدادی پیکیج کی منظوری دی تھی، حکومت پنجاب نے 14اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو فنڈز جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

فنڈز کو شہدا ، شدید زخمی اور معمولی زخمی کی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی امداد دی جائے گی۔

بھارتی حملے سے شدید زخمی ہونے والے شہریوں کو 20لاکھ جبکہ معمولی زخمی افراد کو 10لاکھ روپے امداد ملے گی۔قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، مری، بہاولپور، بہاولنگر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سیالکوٹ، خانیوال، اوکاڑہ اور راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر امدادی رقوم کی تقسیم کی تفصیلی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات