دیر لوئر ،لال قلعہ میں دہشت گردی کے خلاف مقامی رہنما متحد ہو گئے

منگل 20 مئی 2025 15:45

دیرلوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) لال قلعہ میں دہشت گردی کے خلاف مقامی رہنما متحد ہو گئے۔ دیر پائین کے علاقے لال قلعہ میں سیاسی اور قومی رہنماؤں کا مشترکہ جرگہ ہوا جس میں دیر ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ ثناء اللہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خالد عبدالسلام سمیت سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔جرگے میں اہم قراردادیں پیش کی گئیں جس میں  رہنماؤں نے دہشت گردی کی مذمت کی اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

 دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے یا علاقہ چھوڑنے، یا خاتمے کا سامنا کرنے کی وارننگ جاری کی گئی۔ جرگے نے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مخالف عناصر کے خلاف جنگ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس نے دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں کمیونٹی کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے حالیہ تنازعے کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے پر مقامی عمائدین کی تعریف کی۔\378