Live Updates

صوبائی وزیر سروسز کی زیر صدارت منتخب نمائندوں اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران کے ہمراہ بجٹ اجلاس

منگل 20 مئی 2025 17:42

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری کی زیر صدارت منتخب نمائندوں اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دربار ہال میں اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں ایم این اے خورشید احمد جونیجو، سندھ اسمبلی کے ممبران جمیل احمد سومرو، سہیل انور سیال، عادل الطاف انڑ، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی خیر محمد شیخ، کمشنر لاڑکانہ ڈویژن طاہر حسین سانگی، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ وجاہت غفور میرانی، چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری، میئر لاڑکانہ انور علی لہر، چیئرمین دڑی ٹاؤن شاہ رخ انور سیال، چیئرمین سچل ٹاؤن سرفراز کوکر، چیئرمین ایمپائر ٹاؤن وقار بھٹو، چیئرمین حیدری ٹاؤن عبدالحق کھاوڑ، محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران اور مقامی اداروں کے منتخب نمائندوں نے شریک کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لاڑکانہ ضلع کی جاری ترقیاتی اسکیموں پر غور و خوض اور نئی اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ منتخب نمائندوں نے لاڑکانہ ضلع میں ورکس اینڈ سروسز سے متعلق نئی اسکیموں کے متعلق صوبائی وزیر کو تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران نے صوبائی وزیر کو لاڑکانہ ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایم پی اے فریال تالپور کی ہدایت پر لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ کے دورے پر آیا ہوں، ہر ضلعے میں جا کر عوام سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سن رہا ہوں اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بہت سے کام کرائے ہیں، یہاں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں اور جہاں ضرورت ہو وہاں کام کروائے جائیں گے، ہم نے جیلوں میں کافی اصلاحات کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ اچھے کاموں کی تعریف کرے اور جہاں کوئی شکایت ہو، اس کی نشاندہی کرے تاکہ ہم مسائل کو حل کرسکیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات