
گورنر خیبر پختونخوا سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی فوکل ڈی وریز کی ملاقات
دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، امن و امان کی صورتحال اور سماجی ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
منگل 20 مئی 2025 23:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جنہیں مزید فروغ دیا جانا وقت کی ضرورت ہے۔
گورنر نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہم پرعزم ہیں۔ انہوں نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور سرحد پار سے ہونے والی مداخلت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔افغان مہاجرین کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے گورنر نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے، تاہم اب غیرقانونی طور پر مقیم افراد کی باعزت واپسی کا عمل حکومتی پالیسی کے تحت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں انسانی ہمدردی اور بین الاقوامی قوانین کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔فنی تعلیم کے فروغ پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے نیدرلینڈز کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں اور معیشت مضبوط ہو۔موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور ان کے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور ٹیکنیکل تعاون ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں ماحول دوست پراجیکٹس، تربیتی پروگرامز اور ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے اقدامات پر بھی بات ہوئی۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان ریلوے کا عید الاضحی پر کراچی سے تین عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان
-
قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر
-
پاکستان کی بڑی بندرگاہوں پر خطرے سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی 2 روزہ مشقیں
-
لاہور سے پیرس کا براہ راست سفر، پی آئی اے کا خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف اور سرکاری ملازمین کو خوشخبری ملنے کا امکان
-
پاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد بڑھانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
-
ٹ* بھارتی فوج کے سربراہ نے بھی جہاز گرنے کا اعتراف کرلیا ،احسن اقبال
-
خیبر پختونخوا کاسرکاری سکولوں میں 100فیصدفرنیچرفراہم کرنے کافیصلہ
-
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کرنے کا فیصلہ
-
بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے تمام مستحقین 30 جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروا لیں،سروے نہ کروانے والوں کی مالی امداد روک دی جائے گی،بی آئی ایس پی
-
عیدالاضحی کے ایام میں جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا
-
طلبا اور پیشہ ور افراد کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.