Live Updates

صدرمملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات، سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا

منگل 20 مئی 2025 23:23

صدرمملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات،  سید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت کو جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے صدر مملکت کو جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے، کامیاب دفاع وطن اور بہترین جنگی حکمت عملی پر جنرل سید عاصم منیر ، فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے مستحق ہیں، ملاقات میں بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان کی موثر جوابی کاروائی پر مسلح افواج کی قیادت اور افواج پاکستان کو سراہا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات