Live Updates

وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکوفیلڈ مارشل کے عہدے پرترقی ملنےپر مبارکباد

منگل 20 مئی 2025 23:23

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے ۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کا آپریشن بنیان مرصوص کی اعلی حکمت عملی مرتب کرنے پر آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس طرح ان کی دلیرانہ اور خود دارانہ قیادت میں پاک فوج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن بھارت کو معرکہ حق میں عبرتناک شکست سے دو چار کیا وہ اپنی مثال آپ ہے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا اور مودی کو خاک چاٹنے پر مجبور کر دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر حقیقی معنوں میں اس ترقی کے لائق ہیں ،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مسئلہ کشمیر سے کمٹمنٹ لازوال ہے ،ان کی قیادت میں پاک فوج نے معرکہ حق میں بے مثال کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم آج بہت خوش ہے میں ساری کشمیری قوم کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کا بھی مان ہیں مقبوضہ کشمیر میں چسپاں ان کی تصاویر کے پوسٹر کشمیری عوام کی جانب سے ان سے محبت کا بے پایاں ثبوت ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات