
فوج میں فیلڈ مارشل عہدہ کیا ہوتا ہے؟
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سابق فوجی صدر ایوب خان کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے والے دوسرے فوجی جنرل بن گئے
محمد علی
منگل 20 مئی 2025
19:18

(جاری ہے)
فیلڈ مارشل کے مساوی ایڈمرل آف دی فلیٹ (نیوی)، مارشل آف دی ایئر فورس (ایئر فورس) کے افسران آتے ہیں۔
فیلڈ مارشل کے اختیارات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ ایک اعزازی عہدہ ہے اور اِسے کوئی اضافی اختیارات یا مراعات نہیں دی جاتیں۔ فیلڈ مارشل کے عہدے کے ساتھ کسی خاص کمان کی ذمہ داری نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک اعزاز کی علامت ہوتا ہے۔ پاکستانی قانون میں فیلڈ مارشل کی تقرری کا کوئی مستقل یا بار بار چلنے والا طریقہ کار نہیں ہے۔ رینک اضافی قانون سازی، ایگزیکٹو، یا عدالتی اختیارات نہیں دیتا ہے اور یہ عہدہ اپنے وقار کے باوجود ماورائے آئین اختیار نہیں دیتا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلے ہوئے جہاں وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی، حکومت نے ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو بھی جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر حکومت پاکستان کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے یہ تجویز پیش کی، جس پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی شہبازشریف کی تجویز کابینہ نے منظور کرلی۔ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہدا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
شہروں میں بڑھتے ہوئے رہائشی مسائل اور غیر محفوظ تعمیرات
-
پاکستان: 2030 تک ہیضہ میں نمایاں کمی لانے کے منصوبے کا آغاز
-
خشکی میں گھرے ترقی پذیر ممالک کی تیسری کانفرنس کی تیاریاں مکمل
-
وزیر تجارت جام کمال خان سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
وفاقی حکومت سیلابی خطرات کا مستقل حل چاہتی ہے، وزیر موسمیاتی تبدیلی
-
ملک میں فائیو جی جلد متعارف کرائی جائے گی،وفاقی وزیر
-
عالمی برادری ہندوستان پر جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے جرائم روکنے کے لئے دبائو ڈالے،وزیراعظم
-
احسن اقبال کی چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی اور چین کی خلائی ایجنسی کے چیئرمین شان زونگڈے سے ملاقات، جوہری توانائی اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو پاکستان کے ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے ..
-
موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال سے نقصانات ، امدادی کارروائیوں و بحالی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
-
بلاول بھٹو زرداری سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ نثار کھوڑو کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت گداگری کے خاتمے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.