سابق امیر راولپنڈی مولانا عبد الجلیل نقشبندی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

منگل 20 مئی 2025 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) جماعت اسلامی پاکستان کے رکن مجلس شوریٰ اور سابق امیر راولپنڈی مولانا عبد الجلیل نقشبندی کی نماز جنازہ ریس کورس گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، نائب امراء لیاقت بلوچ اور میاں محمد اسلم، سابق پارلیمنٹیرین ڈاکٹر عطاالرحمٰن، سابق لیگی سینیٹر چوہدری تنویر، ایم این اے ملک ابرار اور جے یو آئی اسلام آباد کے مولانا مجید ہزاروی شریک ہوئے۔

جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں میں رضا احمد شاہ، سید عزیر حامد اور ہارون الرشید سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نماز جنازہ مرحوم کے بڑے صاحبزادے نے پڑھائی۔ مرحوم کو ان کے مدرسے کے قریب واقع قبرستان سنگجانی میں سپرد خاک کیا گیا۔ مولانا عبد الجلیل نقشبندی گزشتہ تین سال سے علیل تھے اور گزشتہ شب انتقال کر گئے۔