
}استحکام پاکستان پارٹی کے تاجر ونگ کا قیام، ملک ابوذر صدر نامزد
منگل 20 مئی 2025 21:50
(جاری ہے)
تقریب کی میزبانی صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب، جنرل سیکرٹری رانا جاوید اقبال نے کی جبکہ صدر آئی پی پی شعبہ خواتین تسکین خاکوانی، ضلعی صدر ڈاکٹر جویریہ سہروردی، صدر یوتھ ونگ غضنفر علی عامر و دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی پی پی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سپہ سالار پاک فوج حافظ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مرد حق سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے کارناموں کی پوری دنیا معترف ہے۔ آج پاکستان کی عسکری تاریخ میں نئے اور انتہائی روشن باب کا اضافہ ہوا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی افواج پاکستان کی بہادری پر فخر کر رہے ہیں۔ پاکستانی قوم کو پوری دنیا میں بہادر شمار کیا جا رہا، دلیر افواج نے اپنا سکہ منوایا۔ آج بھارت بدحالی کی حالت میں ہے، آئندہ اس سے بھی زیادہ ہزیمت اٹھانی پڑی گی۔ افواج پاکستان ہی استحکام پاکستان ہے۔ پاکستان عام اسلام کی قیادت کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر آئی پی پی عبد العلیم خان کے انتخابی حلقہ این اے 117 سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ملک ابوذر کی قیادت میں تاجر برادری کے قافلے کو مزید بڑھائیں گے۔ اس حلقے میں بیس سال سے التوا کا شکار ترقیاتی کام مکمل ہو چکے۔ انشائ اللہ این اے 117 جو لاہور کا پسماندہ علاقہ ہے اسے ماڈل ٹاؤن کے معیار تک پہنچائیں گے۔ پوری دنیا پاکستان کی سفارتی اور عسکری کارکردگی کو سراہا رہی ہے۔ ملک ابوذر کو ٹیم سمیت پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تاجر برادری کاروباری طبقے کی سیاست میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ پنجاب بھر میں تنظیم سازی کی جا رہی ہے، تاجر ونگ کا قیام ایک خوشگوار اضافہ ہے۔ تاجر ونگ کا قیام تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ آئی پی پی تعمیر ترقی و خوشحالی کا منشور لے کر میدان میں آئی ہے۔ رہنماؤں نے شہریوں کو 23 مئی کو لیہ کے معرکہ حق کنونشن میں شمولیت کی دعوت دی۔ تاجر ونگ کے قیام سے ہماری جماعت مزید مضبوط ہوئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا کابینہ میں کئی اہم اور نئے چہروں کو ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان
-
پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب
-
قبائلی عوام کا سہیل آفریدی کے وزیراعلی خیبرپختونخوامنتخب ہونے پر خوشی کا اظہار
-
فہد مصطفی کی دوسری شادی پر حرا سومرو کا معنی خیز ردعمل
-
کراچی: رینجرز اور ڈاکوئوں میں مقابلے کے دوران گولی لگنے سے بزرگ جاں بحق، نوجوان زخمی
-
ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ
-
میں نے کبھی نہیں کہا حلف نہیں لوں گا، گورنر خیبر پختونخوا
-
لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوڑن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
-
رحیم یارخان،آوارہ کتے کے حملے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا
-
پنجاب حکومت کا 500 ارب کی عوامی فنڈز سے منافع بخش سرمایہ کاری کا فیصلہ
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی میو ہسپتال آمد
-
اللہ رازق ہے، خدا کی رحمت پر بھروسہ رکھنا چاہئے، علامہ الیاس قادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.