
مودی کی ہندوتوا پالیسیوں اور جنگی جنون کی وجہ سے جنوبی ایشیاء کے امن کو خطرہ ہے،صدر ریاست
بدھ 21 مئی 2025 16:39
(جاری ہے)
میں آج یہاں شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی راولاکوٹ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ آزادی کی جدوجہد میں وہ تنہا نہیں اور آزادکشمیر کا بچہ بچہ اُن کے شانہ بشانہ ہے اور ہماری یہ جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی۔
ہماری پاک فوج اور پاک فضائیہ ہمہ وقت ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں اور پاکستانی اور کشمیری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ میرے لیے یہ باعث فخر ہے کہ میں آج منتخب عوامی نمائندوں اور معززین علاقہ کی موجودگی میں جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے (چھوٹا گلہ کیمپس) کا سنگ بنیاد رکھ رہا ہوں ، اس منصوبے کا افتتاح میرے لیے ایک خواب کے ساتھ چیلنج بھی تھا ۔میں اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے اس منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے طویل جدوجہد کی اور مجھے امید ہے کہ 3.5ارب روپے کی بھاری لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ پروجیکٹ نہ صرف جامعہ پونچھ کی تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں میں اہم تبدیلیوں کا باعث بنے گا اور انشاء اللہ یہ پروجیکٹ اگلے سال اگست 2026میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ یہ منصوبہ اس علاقے کی معاشی سرگرمیوں میں بھی ترقی لانے کے لئے اہم ثابت ہو گا۔ ہمارے لیے سب سے قابل فخر بات یہ ہے کہ ہم قوم کے مستقبل اور آج کی نوجوان نسل پر بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور یہی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ نوجوان ہی ہمارا مستقبل ہیں اور نوجوانوں پر سرمایہ کاری دراصل اس قوم کے روشن مستقبل کے لئے سرمایہ کاری ہے۔ اس مقصد کے لئے حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ اس وقت آزاد کشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے 6پبلک سیکٹر یونیورسٹیز موجود ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات انتہائی پرامن اور سازگار ماحول میں معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مجھے اس بات کی بھی بے حد خوشی ہے کہ جامعہ پونچھ میں اس وقت عالمی معیار کی فیکلٹی موجود ہے جو نہ صرف طلبہ کی تعلیم اور تحقیق پر توجہ دے رہی ہے بلکہ طلبہ کی کردار سازی اور کیرئیر کونسلنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار صدر ریاست آزاد جموں و کشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جامعہ پونچھ کے چھوٹا گلہ کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریب میں سابق صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان، ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان ، سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد،وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر،صدارتی مشیر سردار امتیاز خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے چھوٹا گلہ کیمپس کے پروجیکٹ پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میں کویت فنڈ فار عرب اکنامک ڈویلپمنٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون سے ہم اس منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہیں۔ میں چھوٹا گلہ کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی زمینیں دیں ۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اب انشاء اللہ وہ وقت قریب ہے کہ آپ اپنی دہلیز پر ایک عالمی معیار کی جدید یونیورسٹی دیکھیں گے اور میں جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے روشن مستقبل اور ترقی کے لئے پرامید ہوں۔اس سے قبل صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چھوٹا گلہ کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پرتختی کی نقاب کشائی بھی کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.