Live Updates

ڈاکٹرعشرت العباد خان کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے رینک پر ترقی پر مبارکباد

بدھ 21 مئی 2025 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے رینک پر ترقی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیرنے آپریشن بنیان المرصوص میں جرات مندانہ قیادت عسکری حکمت عملی نے وطن عزیز کو عظیم فتح سے ہمکنار کیا۔

مذید براں انہوں نے۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو مدت ملازمت میں توسیع پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ انکی قائدانہ صلاحیتیں اور قومی فضائی دفاع کے لئے انکی خدمات قابل تحسین ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے تفصیلی بیان میں کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے معزز اور اعلی ترین فوجی عہدے پر ترقی پانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے نہ صرف بھارت کو عسکری میدان میں منہ توڑ جواب دیابلکہ اعصابی جنگ میں بھی شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ جس سے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں مدد ملی۔ جنرل عاصم منیر کی فہم وفراست اور ولولہ انگیز قیادت نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل عاصم منیر کی غیر معمولی خدماتاور ملک و قوم کے لئے انتھک جدوجہد کا ثمر ہے۔

انکی شاندار قیادت میں ملک ترقی مضبوط اور تمام ملک دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگا۔ پاکستانی 24کروڑ عوام اپنے فیلڈ مارشل پر فخرکرتے ہیں اور انکے شانہ بشانہ ہیں۔ وفاقی حکومت نے بہترین فیصلہ کیا۔ جسکے دورس اور ملکی مفاد میں بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات