Live Updates

صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی خضدار میں بچوں کی بس پر حملے کی شدید مذمت

بدھ 21 مئی 2025 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول کے بچوں کی بس پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر قانون نے اس افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر قانون نے شہید بچوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمی بچوں کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ معصوم جانوں پر حملہ ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز فعل ہی- جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس دلخراش سانحے پر غمزدہ ہے اور ان معصوم شہدائ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم اور ریاست ایک پیج پر ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات