گلگت بلتستان کے عوام کو ڈوگرہ دور کے کالے قانون کے خاتمے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، بلاول بھٹو

آج گلگت بلتستان کے لوگوں کو اپنی زمینوں کی ملکیت کا حق مل گیا ، خطے کی عوام کیساتھ کھڑے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی

بدھ 21 مئی 2025 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان میں ڈوگرہ راج کے دور کے بدنام زمانہ کالے قانون خالصہ سرکار کے خاتمے پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ آج انہیں اپنی زمینوں کی ملکیت کا حق مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لینڈ ریفارمز کو ختم کر کے جنرل ضیا الحق نے گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار کا کالا قانون نافذ کیا۔

گلگت بلتستان کے ناٹور قانون 1979ء کے تحت لاکھوں انسانوں کو ملکیت کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان میں دہائیوں پر مبنی حق ملکیت کی تحریک آج کامیاب ہوئی، گلگت بلتستان کے حق ملکیت بل کی حمایت کرنے والی حکومتی اتحاد کی تمام سیاسی جماعتیں تعریف کی مستحق ہیں۔انہوںنے کہا پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرتی رہے گی۔