
سوشل میڈیا اور سیاسی سطح پر میرے خلاف جاری مہم غلط فہمی کا نتیجہ ہے، چیئرمین پی ٹی اے
معزز سینیٹر کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں تبادلہ خیال ہوا کسی کو رنج پہنچا تو کمیٹی کے روبرو پہلے ہی معذرت کرچکا ہوں، کسی کی بے ادبی یا غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہ تھا، حفیظ الرحمان کی قائمہ کمیٹی میں پیش آنے والے واقعہ کی وضاحت
فیصل علوی
جمعرات 22 مئی 2025
16:25

(جاری ہے)
چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹر ایمل ولی خان کے معزز خاندان کو نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہوں سینیٹ کے تمام اراکین کا دل سے احترام ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی حفیظ الرحمان اور سینیٹر ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔
چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے چرس کے استعمال کے الزام پر سینیٹر ایمل ولی خان اجلاس میں مشتعل ہوگئے تھے انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیاتھا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی پر نشہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا تھا مجھے بھی نشہ دیں۔اے این پی کے سربراہ ایمل ولی یہ سن کر شدید برہم ہوگئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کو یہ جرات کس نے دی کہ مجھ سے اس انداز میں بات کریں؟ ایک سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا تھا کہ تم چرس پی کر آئے ہو؟ یہ انداز بالکل ناقابل قبول تھا۔چیئرمین پی ٹی اے نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا تھااور کہا تھاکہ مجھ سے غلطی ہوگئی۔چیئرمین پی ٹی اے ایمل ولی خان سے بار بار معافی مانگتے رہے تھے۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے چیئرمین پی ٹی اے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ چرس اور شراب پیتے ہیں تو ایسی باتیں کیا کریں۔اس موقع پراے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے قائمہ کمیٹی سے چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاتھا۔انہوں نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی اے اجلاس میں رہے گا یا میں رہوں گا اس پر چیئرمین پی ٹی اے قائمہ کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف ایکشن لیں۔ انہوںنے قائمہ کمیٹی کی سیکریٹری آئی ٹی کو بھی نوٹس لینے کی ہدایت کی تھی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا شاہ زیب درانی نے کہا تھاکہ چیئرمین پی ٹی اے کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے سینیٹر ایمل ولی کی ہی نہیں قائمہ کمیٹی کی توہین کی تھی۔ سینیٹر ایمل ولی نے کہا تھاکہ صرف معافی سے کام نہیں چلے گا اور اب چیئرمین پی ٹی اے کو استعفیٰ دینا ہوگا۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف تحریک استحقاق لانے اور وزیراعظم کو اپنے تحفطات سے آگاہ کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتیاں ڈوبنے کی اطلاعات پر تشویش
-
اسرائیل فلسطین مسئلہ کے دو ریاستی حل کے اہم سفارتی نقاط تیار
-
یوگنڈا: شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں پر انسانی حقوق کمشنر کو تشویش
-
غزہ امدادی بحران: اسرائیل کے جواب میں یو این کا پانچ نکاتی منصوبہ پیش
-
متحدہ عرب امارات میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
-
دشمن کو ہماری طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے اب وہ دفاع پر 2ہزار خرچ کرے گا
-
بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج کو کہیں گے کہ مودی کا ’’ سر ‘‘ لا کر دیں
-
امریکی صدر نے ایپل کمپنی سے ایک بار پھر بھارت میں آئی فون تیار نہ کرنے کا مطالبہ کردیا
-
وفاقی ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، ترجمان وزارت خزانہ
-
پاکستان کو 10ماہ کے دوران 6 ارب ڈالر بیرونی قرضے اور گرانٹس موصول
-
غزہ: امدادی سامان کی لوٹ مار بے یقینی اور پریشانی کا مظہر
-
شام میں استحکام کے لیے عالمی برادری کی مدد درکار، امدادی ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.