Live Updates

چانسلر سرسید یونیورسٹی اکبر علی خان کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد

جمعرات 22 مئی 2025 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)کراچی سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر اکبر علی خان نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ قومی دفاع اور ملکی استحکام کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔اپنے پیغام میں چانسلر اکبر علی خان نے کہاکہ "جنرل عاصم منیر تجربہ کار سپہ سالار ہیں، جنہوں نے ہر موقع پر اپنی قیادت اور بہترین حکمت عملی سے ملک کی سرحدوں کے دفاع کو مضبوط بنایا۔

ان کی غیر متزلزل قیادت نے پاکستان کو مختلف چیلنجز کے دوران قابلِ تحسین استحکام فراہم کیا ہے۔"بھارت کے خلاف حالیہ کشیدگی میں جنرل عاصم منیر اور پاکستان کی مسلح افواج نے مثالی جرات اور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو مثر جواب دیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی بروقت اور مضبوط کارروائی نے ثابت کر دیا کہ وطن کے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔"یہ ترقی پاکستان کے دفاعی نظام میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، حکمت عملی، اور قیادت پر اعتماد کی علامت ہے۔ چانسلر اکبر علی خان نے جنرل عاصم منیر کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ملکی سلامتی، استحکام، اور دفاعی پالیسیوں میں مزید مثبت اور دور رس اثرات مرتب کریں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات