Live Updates

خضدار واقعے کے پیچھے بزدل دشمن بھارت کا ہاتھ ہے، چودھری انوار الحق

پہلگام واقعے کے بعد 3ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو لاپتہ کر دیا گیا،حالات معمول پر نظر نہیں آ رہے، پہلے سے تیاری کرنا ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعرات 22 مئی 2025 21:25

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ خضدار واقعے کے پیچھے بزدل دشمن بھارت کا ہاتھ ہے، آئندہ دنوں میں حالات معمول پر آتے نظر نہیں آ رہے، پہلے سے تیاری کرنا ہوگی، پہلگام واقعے کے بعد 3ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو لاپتہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مظفرآباد میں معرکہ حق میں آزاد کشمیر کے شہدا کے ورثا میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا کہ بھارت مکار دشمن ہے، بھارت دوبارہ جارحیت کی جرات نہیں کرے گا، پہلگام واقعے کے بعد 3 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو لاپتہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں جاری ہیں، پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم بڑھا دیے گئے، کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خضدار واقعے کے پیچھے بزدل دشمن بھارت کا ہاتھ ہے، کنٹرول لائن پر بسنے والے متاثرین کو زیادہ وسائل کی فراہمی کی ضرورت ہے، آزاد کشمیر کے بجٹ کو بڑھایا جائے ، تعلیمی اداروں میں این این سی سی کی تربیت دوبارہ شروع کی جائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات