یرغمالیوں کی رہائی کے لیے عارضی جنگ بندی پر تیار ہوں، اسرائیلی وزیراعظم

جمعہ 23 مئی 2025 13:46

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے عارضی جنگ بندی پر تیار ہوں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کے زون کی تعمیر جلد مکمل ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی غزہ میں بڑے سیف زون بنائیں گے، سیف زون میں ہی فلسطینیوں کو امداد ملے گی۔اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں یورپی سفارتی وفد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ایک حادثہ تھا۔