وادری تیرہ سے 3 مغویوں کی لاشیں برآمد، لکی مروت میں کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

جمعہ 23 مئی 2025 17:49

تیراہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے 3 مقامی افراد کی لاشیں ملی ہیں، تینوں مقامی افراد کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے اغوا کیے گئے 3 شہریوں کو قتل کردیا گیا، دہشت گرد لاشیں ملک دین خیل میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تینوں مقامی افراد کوگزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا،لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب لکی مروت کے گاؤں اباخیل میں گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق گاڑی گاؤں اباخیل سے لکی مروت شہر جارہی تھی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔