Live Updates

پاک بھارت دیرینہ تنازعات حل ہونے کا امکان پیدا ہوا ہے، امریکا .

امریکی شمولیت اور معاونت کے سبب پاکستان اور بھارت کیدرمیان جنگ بندی ہوئی، ترجمان محکمہ خارجہ

جمعہ 23 مئی 2025 21:34

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ یہ بات امید افزا ہے کہ امریکی شمولیت اور معاونت کے سبب پاکستان اور بھارت کیدرمیان جنگ بندی ہوئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ یہ بات دنیا کے مشاہدیمیں آئی کہ دیرینہ مسائل حل نہیں ہوئے ہیں تاہم دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تنازعات حل ہونے کا امکان پھر سے پیدا ہواہے اوریہ دونوں ملکوں کیلئے موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات امید افزا ہے کہ امریکی شمولیت اور معاونت کے سبب پاکستان اور بھارت کیدرمیان جنگ بندی ہوئی ، اچھی خبر یہ ہے کہ حریف جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات