Live Updates

کاروباری ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار500 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

فی تولہ سونے کی نئی قیمت ساڑھے 3 لاکھ روپے سے تجاوز گئی، دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار روپے بڑھ گئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 مئی 2025 19:36

کاروباری ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار500 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 23 مئی 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 51 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمت 3 لاکھ 925 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد فنڈز ملے۔ پاکستان کو قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات جاری کردی گئیں، پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد فنڈز ملے۔ دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف فنڈنگ اور دوست ممالک کے رول اوورز ملا کر 14.1 ارب ڈالر ملے، رواں مالی سال بیرونی مالی معاونت کا ہدف 19 ارب 39 کروڑ ڈالر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2.1 ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں، سعودی عرب، یو اے ای، چین نے 6 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور بھی کیے۔ اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جولائی تا اپریل عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر ملے، اس دوران چین، امریکا سمیت مختلف ممالک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر قرض دیا، پاکستان نے دس ماہ میں 76 کروڑ ڈالر کا بیرونی کمرشل قرضہ حاصل کیا۔ دستاویز کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے ایک ارب 61 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے، پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں 10 ماہ میں 3 ارب ڈالر سے زائد حاصل ہوئے، مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب 63 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات