Live Updates

بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا موقف پیش کرنے جانیوالے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات

جمعہ 23 مئی 2025 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد کے ارکان نے ملاقات کی ۔اس اعلیٰ سطح کے وفد کو پاکستان کا موقف عالمی دارالحکومتوں میں پیش کرنے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وفد کو پاکستان کی سفارتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستان کا پیغام امن اور تعمیری شراکت داری کا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ اسحاق ڈار نے وفد کو موثر انداز میں قومی موقف اجاگر کرنے کی ہدایت دی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات