Live Updates

پی این سی اے کو میرٹ پر فنون کیلئے ایک ماڈل ادارہ بنایا جائے گا، اورنگزیب خان کھچی

ہفتہ 24 مئی 2025 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ثقافت کو فروغ دینے اور قومی ورثے کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی ای) کو ایک مثالی ادارہ بنایا جا رہا ہے جہاں فنونِ لطیفہ کے ہر شعبے میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات پی این سی اے کے گورننس بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں 2023 ء اور 2024 ء کیلئے بجٹ اور دیگر اہم امور کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیر مملکت حذیفہ رحمان، وفاقی سیکرٹری اسد گلانی، ڈی جی پی این سی اے ایوب جمالی، وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان، رکن پنجاب اسمبلی فراح خان اور دیگر نے شرکت کی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات