
مودی فنڈ روک کر تعاون پر مبنی وفاقیت کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،ایم کے اسٹالن
اتوار 25 مئی 2025 14:30
(جاری ہے)
سماگرا شکشا اسکیم کے تحت جو 2018میں شروع کی گئی تھی، اسکولی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے ریاستوں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اسٹالن نے بتایا کہ تامل ناڈو نے حال ہی میں بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیاجس میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے متنازعہ قومی تعلیمی پالیسی 2020، وزیراعظم ایس ایچ آر آئی ا سکولز اقدام اور تین زبانوں کے فارمولے کو نافذ کرنے سے انکار کے بدلے میں ریاست کے فنڈز روک دیے ہیں۔
اسٹالن نے خبردار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر مودی کے فیصلے سے سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے والے لاکھوں طلباء براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بھی اسی طرح کے خدشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ترقی ریاستوں کی ترقی سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ ہم تیزی سے ترقی کرنے والی ریاستوں کی حمایت کریں اور اس کا فائدہ اٹھائیںاور ان لوگوں کے لیے ضروری مدد فراہم کریں جو آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اجلاس میں اپوزیشن کے زیر اقتدار ریاستوں کے کئی وزرائے اعلیٰ نے شرکت نہیں کی جن میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین شامل ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
دبئی ایئرپورٹ پر معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گرفتاری
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.