Live Updates

میری پہچان پاکستان کے ٹائونز کی ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بیانیہ کی تشہیر

قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پیغام عام۔ جنگ بندی کے باوجود بھارتی اشتعال انگیزی، پراکسی وار، بلوچستان میں دہشت گردی بچوں کو شہید کرنے کے واقعات کے بعد ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ نہال صدیقی کی کراچی کے ٹائونز اراکین سے سے گفتگو

اتوار 25 مئی 2025 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)میری پہچان پاکستان کے سربراہ اور سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایات کی روشنی میں میری پہچان پاکستان کے ٹائونز کی ڈاکٹر عشرت العباد خان روح رواں ایم پی پی کے بیانیہ کی تشہیرکے لئے خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے۔قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پیغام عام دیا جا رہا ہے۔

مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال صدیقی نے مختلف ٹاونز میں افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور قوی یکجہتی کے حوالے سے علاقوں میں ریلیوں اور اجلاسوں کے انعقاد پر ٹانز کمیٹیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود بھارتی اشتعال انگیزی، پراکسی وار، بلوچستان میں دہشت گردی بچوں کو شہید کرنے کے واقعات کے بعد ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی کمیٹی کے اراکین ہر ٹاون میں جا رہے ہیں۔ بھارت مکار دشمن ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد رکھنے اور ریاست پہلے سیاست بعد میں کہ بیانیہ پر عمل کرتے ہوئے علاقوں میں شرپسندوں پر نظر رکھنی ہے۔ پراکسی وار کو ناکام بنانے کے لئے ملک بھر کی اکائیوں کو اسی طرح ایک ہونا ہے جس طرح جنگ کے وقت پر تھے۔ اب بھی پراکسی وار سوشل میڈیا اور حملوں کی صورت میں جاری ہے۔

ہم نے ہر اول دستہ بن کر پاکستان کے خلاف ہر مزاحمت کو ناکام بنانے کے لئے ایک قوم بنکر پاکستان کو مضبوط ریاست بنانا ہے۔ فتح ہمیں مل چکی ہے اور ہمیں اپنے فیلڈ مارشل اور افواج پر فخر ہے۔ اب ضرور ت اس امر کی ہے کہ پورا پاکستان دشمن کی چالوں پر نظر رکھ کر اپنا وطن پرستی کا کردار ادا کرے۔ ایم پی پی پورے ملک میں متحرک ہے اور اسکا مثبت کردار ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بیانیہ کے ساتھ واضع ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات