گاڑی کی ٹکر سے پولیس افسر ہلاک، کانسٹیبل زخمی

اتوار 25 مئی 2025 17:30

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں اتوار کو ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بھارتی پولیس کا ایک افسر ہلاک اور ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر یوگ راج سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اے ایس آئی یوگ راج اپنی ٹیم کے ہمراہ سوپوال علاقے میں پلپور کے مقام پر ناکہ لگا رہا تھا۔

پولیس پارٹی نے ایک تیز رفتار گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو اس کے ڈرائیور نے رکاوٹیں پھلانگ کرپولیس گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اور ایک اور پولیس اہلکارشدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اے ایس آئی نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔