Live Updates

پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ،زون چھ کی مسلسل چوتھی کامیابی، زون سات اور زون دو بھی کامیاب

اتوار 25 مئی 2025 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کردہ پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ(کر اچی ریجن )میں گزشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ مختلف گرانڈ ز پر کھیلے گئے ان میچز کی نمایاں خصوصیات زون چار کے احمد ریاض غازیانی 82 رنز کی شاندار بیٹنگ جبکہ زون سات کے لیفٹ آرم میڈیم پیسر آیان سلیم کی تباہ کن بالنگ تھی جس نے 44 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ینگ فائٹر گرانڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون چھ نے زون ایک کو 194 رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ زون چھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے۔ حماد عالم نے 3 چو کوں کی مدد سے 60، سجاد احمد 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 58، محمد اذان اور حمزہ قریشی نے 28-28 اور حذیفہ احسن نے 27 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

محمد فرحان اور رافع احمد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون ایک صرف 76 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ مرتضی رشید نے 22 رنز بنائے۔نقاب شفیق نے 19 اور سعد سخاوت نے 21 رنز دیکر 3-3 جبکہ حذیفہ احسن نے 8 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون سات نے زون چار کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچز کھیل کر 3 میچز میں کامیابی حاصل کرلی۔

زون چار پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 178 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ احمر ریاض غازیانی نے 10 چوکوں کی مدد سے 82، دانیال خان نے 34 اور شیر از علی نے 21 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ بالر آیان سلیم نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے 44 رنز دیکر 6 جبکہ روحیل نصار نے 25 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون سات نے 7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 179 رنز بنا لئے۔

علی شیر نے 7 چوکوں کی مدد سے 54، طلحہ ارفان نے 36 اور فہد حسین خان نے 22 رنز بنائے۔ ذوالفقار علی اور حظیفہ بن ساجد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ لانڈھی جیمخانہ گرانڈ پر کھیلے گئے تیسر ے میچ میں زون دو نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد زون پانچ کو 9 رنز سے ہرا دیا۔ زون دو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 140 رنز بنائے۔محمد نعمان نے 6 چوکوں کی مدد سے 53 جبکہ عبداللہ اور محمد احمد علیم نے 29-29 رنز بنائے۔

حافظ مسفر نے 44 رنز دیکر 4 اور رضوان اللہ نے 23 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ 131 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ ماجد علی نے 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 62 اور یاور حسین نے 20 رنز بنائے۔ سید محمد سمیر نے 36 رنز دیکر 3 جبکہ محمد احمد علیم اور عبدل رف نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ان میچز میں امپائرنگ کے فرائض عاصم علوی، اصغر شاہ، امتیاز اقبال، محمد ناصر، عمران جاوید اور ایس ایم بابر نے جبکہ اسکورنگ کے فرائض سلمان حسین کاظمی، جنید افضل اور خیام مصطفی خان نے انجام دیئے۔ پروگرام بروز پیر 26 مئی : زون تین بمقابلہ زون پانچ(آغا خان جیمخانہ گرائونڈ)، زون ایک بمقابلہ زون زون سات(گلبرگ جیمخانہ گرائونڈ) زون چار بمقابلہ زون چھ میں ہوں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات