Live Updates

فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی جنرل عاصم منیر کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے،فرح ناز اکبر

بطو رسپہ سالار ملک و ملت کی خدمت میں جو کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے،وزیراعظم نے ملکی استحکام اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کیلئے بروقت ،دانشمندانہ فیصلے کئے ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم

اتوار 25 مئی 2025 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر ورکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ وقومی ورثہ فرح ناز اکبر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے چیف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا ایک قابل ستائش اور تاریخی فیصلہ ہے، اس اقدام سے نہ صرف جنرل عاصم منیر کی گراں قدر عسکری خدمات کا اعتراف کیاگیا ہے بلکہ قومی سلامتی اور ادارہ جاتی تسلسل کے عزم کا ااظہار ہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ جنرل عاصم منیر نے بطور سپہ سالار ملک و ملت کی خدمت میں جوکرداراداکیا ہے وہ لائق تحسین ہے، ان کی پیشہ وارانہ قابلیت ،قیادت اور ویژن نے پاک افواج کو مضبوط مضبوط اور جدید بنانے میں اہم کردار اداکیا ہے یہ اقدام ملک کے دفاعی ڈھانچے میں استحکام اور تسلسل کی ضمانت ہے جس سے دشمنوں کو واضح پیغام ملے گاکہ پاکستان کی قیادت اور افواج ہر چیلنج کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، ان کی پیشہ وارانہ صلاحیت،قومی سلامتی کیلئے عزم اور ادارے کے وقار کے تحفظ کی جدوجہد قابل تحسین ہے قوم جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبرنے مزید کہاکہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کے اس دانشمندانہ فیصلے کوسراہتے ہیں ،ان کے ملکی استحکام اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کیلئے بروقت اور دانشمندانہ فیصلے کئے، ہمیں یقین ہے کہ پاکستان مضبوط اداروں ،بااعتماد قیادت اور جمہوری عمل سے ہی آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہاکہ جنرل عاصم منیر بے پناہ جنگی اور دفاعی صلاحیتوں اور خصوصیات کے مالک ہیں جن کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انہیں حکومت پاکستان نے اس اعزاز سے نوازا ہے، ان کی بہترین جنگی و دفاعی حکمت عملی سے پاک آرمی نہ صرف فتح یاب ہونے بلکہ بھاری وزیراعظم نریندر مودی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکردیا ہے،اب مودی پاکستان پر جارحیت کرنے کیلئے ہزار بار سوچے گا،اللہ تعالیٰ ان کو استقامت اور استقلال نصیب کرے او راسی طرح پاکستان کادفاع مکرنے میں کامیاب فرمائے، آمین۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات