Live Updates

ترک صدر سے ملاقات میں پاکستان کی پرعزم حمایت پر تشکر کے جذبات کا اظہار کیا، بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا ،وزیراعظم شہباز شریف

پیر 26 مئی 2025 00:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی پرعزم حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ کثیر جہتی دوطرفہ روابط بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا ۔ اتوار کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ شام کو استنبول میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

میں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی پرعزم حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا جس کے نتیجے میں الحمدللہ،پاکستان کی زبردست فتح ہوئی۔ پاکستانی عوام کی جانب سے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے لیے تشکر کے جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ملاقات میں اپنی کثیر جہتی دوطرفہ روابط بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور بھائی چارے اور تعاون کے ان غیر متزلزل رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات