Live Updates

پاکستانی بھائیوں کو محبت کا پیغام دیتا ہوں، اللہ ہماری یکجہتی اور بھائی چارے کو قائم رکھے، ترک صدر

وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے؛ طیب اردوان کا پیغام

Sajid Ali ساجد علی پیر 26 مئی 2025 10:56

پاکستانی بھائیوں کو محبت کا پیغام دیتا ہوں، اللہ ہماری یکجہتی اور بھائی ..
استنبول ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاکستانی بھائیوں کو محبت کا پیغام دیتا ہوں، اللہ ہماری یکجہتی اور بھائی چارے کو قائم رکھے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کرکے خوشی ہوئی، وزیرِاعظم پاکستان کے ساتھ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف اور ان کے وفد کے ساتھ معیشت، تجارت اور سلامتی پر بات ہوئی، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے پر زور دیا، وزیرِاعظم پاکستان کے ذریعے پاکستانی بھائیوں کو محبت کا پیغام دیتا ہوں، شہباز شریف اور ان کے وفد کا ترکیہ کے دورے کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ ہماری یکجہتی اور بھائی چارے کو قائم رکھے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا، اس ملاقات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف استنبول میں ترک صدارتی محل پہنچے جہاں ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف اور طیب اردوان نے علاقائی امن اور کے لیے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون پر زوردیا، جنگ کے دوران ترکیہ نے پاکستان کی کھل کر حمایت کی اس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا، دونوں ممالک کے رہنماؤں کی وفد کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

قبل ازیں بھارتی کشیدگی کے دوران حمایت پر اظہار تشکر کے لیے وزیر اعظم شہبازشریف 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر استنبول پہنچے دورے میں پاک ترکیہ کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوئی، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاع، معیشت، سیاحت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات