کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے حسن نوازپلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے

شاہین آفریدی بہترین بولر‘ سکندر رضا بہترین آل راؤنڈر‘ محمد نعیم لیگ کے بہترین ایمرجنگ پلیئر قرار

پیر 26 مئی 2025 14:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر تیسری بار پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا ٹائٹل جیت لیا۔لاہور میں کھیلیگئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

لاہورقلندرز نے 202 رنزکا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔لاہور قلندر کی جانب سے کوشل پریرا 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سکندر رضا نے صرف 7 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کے کوشل پریرا کو شاندار بیٹنگ کرنے پر پلیئر آف دی فائنل قرارپائے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز بیٹر آف دی ٹورنامنٹ ‘ لاہورقلندرزکے کپتان شاہین آفریدی ایونٹ کے بہترین بولر‘ قلندرز کے سکندر رضا ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر‘ لاہور قلندرز کے محمد نعیم لیگ کے بہترین ایمرجنگ پلیئر اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے حسن نوازپلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرارپائے۔

ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپیسے زائد) بھی حاصل کرلی۔رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالر آئے۔