Live Updates

پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت : محسن نقوی

یہ پاک آرمی، رینجرز ، پولیس اور انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے : چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 26 مئی 2025 12:40

پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت : محسن نقوی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مئی 2025ء ) پی ایس ایل 10 کا شاندار اختتام، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا اظہار تشکر، کہا پی ایس ایل کے کامیاب اختتام پر سب سے پہلے اللہ کے حضور سربسجود ہیں، پی سی بی و پی ایس ایل کی پوری ٹیم کا دن رات محنت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ پاک آرمی، رینجرز ، پولیس اور انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، پاک آرمی،ائیر فورس اور نیوی کی جرات اور بہادری کو یادگار خراج تحسین پیش کیا گیا، سٹیڈیمز آکر میچ دیکھنے اور تینوں فورسز کی بھرپور حوصلہ افزائی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر اور نیول چیف نوید اشرف کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے، شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط اور خوش و خروش کا کوئی جوڑ نہ تھا،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دشمن کے حملے کے بعد پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز بہت بڑا چیلنج تھا۔

(جاری ہے)

 

 محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل 10 کی کامیابی محفوظ پاکستان کی فتح اور بزدل دشمن کی ایک اور محاذ پر شکست ہے۔پوری ٹیم نے چیلنج کو قبول کیا اور اللہ تعالٰی نے ہمارا راستہ آسان کیا۔ 
 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات